Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مہوش حیات کی 7 برس بعد ڈرامہ انڈسٹری میں گرینڈ واپسی

Ghazwa News by Ghazwa News
فروری 16, 2025
in شوبز
0

مہوش حیات آخری بار 2016 میں ڈرامہ "دل لگی” میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات طویل 7 سالہ وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں اور مداح بے حد پرجوش ہیں۔مہوش حیات جو اپنی بے مثال اداکاری کے لیے مشہور ہیں آخری بار 2016 میں ڈرامہ "دل لگی” میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں جو کہ ایک زبردست کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا۔اب وہ ایک پیچیدہ، سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور کردار میں واپس آ رہی ہیں اور اس بار ان کا نیا ڈرامہ مداحوں کو حیران کر دے گا۔یہ ان کا میگا پروجیکٹ ہے جس میں مہوش حیات کے ساتھ احسن خان اور حرا مانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ہدایت کار سراج الحق ہیں جبکہ فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر کی تحریر کردہ یہ کہانی محبت، معمہ اور گہرے رازوں پر مبنی ہو گی جس کے پہلے ٹریلر نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ڈرامے میں عثمان پیرزادہ، زینب قیوم، نیئر اعجاز، سہیل سمیع، اسامہ طاہر، ندا ممتاز، شمیل خان، افشین حیات اور زہرہ عامر بھی شامل ہوں گے۔مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اور مارول سٹوڈیوز کی "مس مارول” میں اداکاری کر کے بین الاقوامی سطح پر نام بنایا۔ان کے مداح طویل عرصے سے ان کی واپسی کے منتظر تھے اور اب ان کا یہ نیا ڈرامہ شدت، جذبات اور سسپنس سے بھرپور ہونے والا ہے۔

Previous Post

سعودیہ اور امارات سمیت 11 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ، 24 کراچی میں گرفتار

Next Post

لیہ:کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب حادثہ 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق

Next Post

لیہ:کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب حادثہ 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم