یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز ہوگئیں،ترکیہ کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین کی اہم بیٹھک آج ہوگی،صدر زیلنسکی بھی شرکت کریں گے۔
روسی صدر نے یوکرین سے براہ راست مذاکرات کیلئے وفد کا اعلان کردیا ،وفد میں صدر کا مشیر، اعلی سفارتکار اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں،امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور وزیرخارجہ مارکو روبیو بھی استنبول پہنچ گئے۔مذاکرات سے ایک دن پہلے یوکرین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے رسمی ملاقات ہوئی،جس میں جنگ بندی سےمتعلق امور پر بات چیت کی گئی۔