Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

Web Desk by Web Desk
مئی 16, 2025
in پاکستان
0
عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی درخواستیں منظور

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش کیلئے جیل میں ہی تمام انتظامات کرے۔فیصلے میں کہا گیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عمران خان پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے یہ ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا، یہ ٹیسٹ قابل قدر اور بیکار شواہد کے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی، تفتیشی افسران ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچے گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق پراسیکیوشن نے ٹیسٹوں کیلئے ایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائر کیں، پراسیکیوشن کا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد تفتیشی افسر نے ٹیسٹ کرانے کیلئے درخواست دائر کی۔تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی ہے، پراسیکیوشن کے مطابق وہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے متعدد عدالتوں سے رجوع کرتے رہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے دو بار نوٹس بھیجے، عمران خان نے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا، پراسیکیوشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ٹیسٹ کرانے ہیں، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔

Previous Post

پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کیلئے دائر درخواستیں خارج

Next Post

وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی، شہداء کو شاندار خراجِ تحسین

Next Post
وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی، شہداء کو شاندار خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی، شہداء کو شاندار خراجِ تحسین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم