Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی، شہداء کو شاندار خراجِ تحسین

Web Desk by Web Desk
مئی 16, 2025
in کالم
0
وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی، شہداء کو شاندار خراجِ تحسین

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم تشکر ومعرکہ حق وباطل کی پروقار تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔;/o

وزیراعلیٰ نے پرچم کشائی کر کے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، تقریب میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی ،اعلیٰ صوبائی سرکاری افسران نے شرکت کی، پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، شہداء کو خراج تحسین اور دعا بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات میں عوام بھرپور شرکت کر رہے ہیں، نماز فجرمیں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔

صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی، آپریشن بنیان مرصوص کےشہداء کرام کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں، بھارتی جارحیت کی وجہ سے زخمی ہونیوالے شہریوں ، افسروں اور جوانوں کی صحت یابی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، صوبہ بھر میں شہداء کرام کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے، سرکاری اور نجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی ریلیاں نکالی گئیں، صوبہ بھر میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں معرکہ حق ویوم تشکر کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو فتح مبارک ہو، پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، افواج پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“ نڈر لیڈرشپ، دلیر افواج پاکستان اور متحد قوم کے غیر متزلزل اتحاد کا مرہون منت ہے، امن کے داعی ہیں مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Previous Post

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

Next Post

قومی اسمبلی: انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور

Next Post
قومی اسمبلی: انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی: انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم