Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی کیخلاف پلان کو بروئے کار لانے میں ناکام رہے: کپتان پشاور زلمی بابر اعظم

Web Desk by Web Desk
مئی 18, 2025
in کھیل
0
کراچی کیخلاف پلان کو بروئے کار لانے میں ناکام رہے: کپتان پشاور زلمی بابر اعظم

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر نے کراچی کنگز کیخلاف کامیاب نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا میں اچھی پرفارمنس کا کچھ عرصے سے انتظار کر رہا تھا، اچھی اننگز کے بعد میچ نہ جیتیں تو اطمینان نہیں ہوتا، پہلے بولنگ کرکے پچ کی صورتحال معلوم ہو جاتی ہے، پچ کو جانچنا بھی ایک مہارت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف پلان کو بروئے کار لانے میں ناکام رہے، پی ایس ایل میں بریک آئی لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کا واپس آنا تعریف کے قابل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارم کو واپس لانے کی کوشش ہی کر سکتا ہوں، میں اپنی غلطی سے ہی زیادہ آؤٹ ہوتا ہوں،کبھی 20 یا 40 رنز سے بھی فارم واپس آجاتی ہے، پی سی بی سلیکٹرز سے پلان سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ایسا نہیں کہ میں ٹی ٹوئنٹی اوپنر ہوں تو اوپننگ ہی کروں گا، جو ٹیم کے لیے اچھاہو وہی فیصلہ کروں گا، بیٹنگ نمبرز اسی حساب سے تبدیل کرتا رہتا ہوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جو بہترین پلیئنگ الیون ہوگی اسی کے ساتھ لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا پشاورزلمی کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا بہترین اقدام ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پٹاخوں کا چلنا سب نے انجوائے کیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے ہرا کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Previous Post

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، کونسے کرکٹرز جگہ بنا سکتے ہیں؟

Next Post

بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے سے بھارت کو تباہ کر رہی ہے: اداکارہ نیلم منیر

Next Post
بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے سے بھارت کو تباہ کر رہی ہے: اداکارہ نیلم منیر

بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے سے بھارت کو تباہ کر رہی ہے: اداکارہ نیلم منیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم