Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سرگودھا: مخالفین کو پھنسانے کیلئے بیٹی سے زیادتی کا ڈرامہ رچانے والا باپ گرفتار

Web Desk by Web Desk
مئی 20, 2025
in بین الاقوامی
0
سرگودھا: مخالفین کو پھنسانے کیلئے بیٹی سے زیادتی کا ڈرامہ رچانے والا باپ گرفتار

سرگودھا: مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے بیٹی کے اغوا اور اس سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 29 جنوبی کے رہائشی یاسین نے رواں سال 12 فروری کو تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو 3 افراد نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے یاسین اور اس کی بیٹی کے بیان پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواکے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے جس کی رپورٹ آنا باقی تھی ۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ یاسین نے اپنے مخالفین کو بیٹی کے اغوا اور زیادتی کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا۔لڑکی نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے نہ تو کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے یاسین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ بے گناہوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Previous Post

برطانوی فٹبال پریزنٹر کو یہود مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا

Next Post

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار

Next Post
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم