Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہمارے نڈر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
مئی 20, 2025
in کالم
0
ہمارے نڈر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا: وزیراعظم

کراچی:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نڈرسپوتوں نے وطن عزیزکا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، جوانوں کے جذبے اور ایمانی قوت نے عزم مزید مضبوط کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا دورہ کیا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک نیوی کے اہم کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، اپنے تمام غازی اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے پی این ایس مہران کے لیفٹیننٹ یاسر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہماری بحریہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار تھی، پاک بحریہ کی مستعدی کی وجہ سے بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر وکرانت آگے نہ بڑھ سکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو یقین تھا کہ دشمن بحری محاذ پر بھی ناکام ہوگا، عسکری قیادت کے درمیان بہترین کوآرڈی نیشن تھا، کشیدگی کے دوران ہماری بندرگاہیں مکمل فعال رہیں جبکہ بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ماند پڑگئیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی تھی، پاکستانی قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین آف پیس قرار دے دیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اچھے اور خیرخواہ دوست کا کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر ہمیں فخر ہے، جدید ٹیکنالوجی سے پاک بحریہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا، دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، تمام مسائل کا پُرامن حل چاہتے ہیں، دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب پائے گا، وطن عزیز کے ہر انچ کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے والے ہمارے محسن ہیں، مشکل وقت میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے دوست ملکوں کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، ہمارے موقف کی تائید کرنے والے دوست ملکوں کے شکرگزار ہیں، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور دوسرے دوست ملکوں کی قیادت کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا مکمل ساتھ دیا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے صدرٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افواج پاکستان کی بہادری نے وطن عزیز کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعی محاذ کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کےجھنڈے گاڑھیں گے، عظیم کامیابی پراللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، بہادرافواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بری فوج نے فتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے، فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا، دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا، بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔

Previous Post

گورنمنٹ کی ترجیحات:عوامی فلاح یا سیاسی مفادات؟

Next Post

اپوزیشن پارٹی کے 6ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے: فیصل واوڈا

Next Post
اپوزیشن پارٹی کے 6ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے: فیصل واوڈا

اپوزیشن پارٹی کے 6ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے: فیصل واوڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم