Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اپوزیشن پارٹی کے 6ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے: فیصل واوڈا

Web Desk by Web Desk
مئی 20, 2025
in پاکستان
0
اپوزیشن پارٹی کے 6ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے: فیصل واوڈا

اسلام آباد:سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا چاہے، نواز شریف ہو ،زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک جیت کا جشن منا رہا ہے، جو آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی، بریفنگ کس چیز پر ہوگی؟ ایف سولہ اڑانا ہے کوئی بندوق چلانی ہے، کوئی پریڈ کرانی ہے یہ پروپیگنڈا ہے، سب نے مل کر بھارت کے خلاف انڈورس کیا ہے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس میں عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو کریڈٹ جاتا ہے، کیوں کہ مذاکرات خوش آئندہ ہے، بیرسٹر گوہر اور عمرایوب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات ضروری ہونے چاہئیں، یہ کہنا کہ وہ 6 کو چھوٹ رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم بھی یہی ہیں وہ بھی یہی ہیں، مجھے تو کوئی ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی، ابھی یہ پروپیگنڈا مہم ہے اور ایک فلاپ شو ہے، ابھی یہ اسٹیبلش ڈیموکریسی نہیں، ملک میں اگر ایک آدمی ہر فرنٹ میں کامیاب ہے اور ہم نے آزما کر دیکھ لیا ہے تو اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  صحافی نے سوال کیا کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں چل رہی ہیں ؟ ابھی ہم سب پاکستانی بنیں گے، ابھی سب مضبوط ہیں، ابھی تو سب نے ڈی پی لگا لی ہے پاکستان زندہ باد کی، ہم تو دو سال سے کہہ رہے تھے آپ کو پہلے مان جانا چاہیے تھا۔

Previous Post

ہمارے نڈر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا: وزیراعظم

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم