Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم لانچ کردی

Web Desk by Web Desk
مئی 22, 2025
in پاکستان
0
محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم لانچ کردی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم لانچ کر دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ آگاہی کیلئے خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کر دی ہے، مہم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمے داری ہے، آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوگی۔

سیکرٹری داخلہ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو بچوں کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے اس سے قبل گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ لکھا ہے۔

Previous Post

جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے: صدر آزاد کشمیر

Next Post

پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان

Next Post
پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان

پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم