Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مودی حکومت آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔یشونت سنہا

Web Desk by Web Desk
مئی 22, 2025
in بین الاقوامی
0
مودی حکومت آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔یشونت سنہا

نئی دہلی:بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ مودی حکومت آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے پراپیگنڈا کر رہی ہے، مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپا کر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی، مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر استعفے دینے چاہئیں۔

سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے، عوام کو حقائق بتانے کی بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے، مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ مودی نے پہلگام فالز فلیگ کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، سابق بھارتی وزیرِخارجہ کے بیانات سے واضح ہے کہ مودی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔

Previous Post

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Next Post

خضدار سکول بس حملے میں زخمی ایک طالبہ شہید، 5 کی حالت تشویشناک

Next Post
خضدار سکول بس حملے میں زخمی ایک طالبہ شہید، 5 کی حالت تشویشناک

خضدار سکول بس حملے میں زخمی ایک طالبہ شہید، 5 کی حالت تشویشناک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم