Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’’ میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ ملی نغمہ نے 1965ء کی یاد تازہ کر دی

Web Desk by Web Desk
مئی 23, 2025
in پاکستان
0
’’ میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ ملی نغمہ نے 1965ء کی یاد تازہ کر دی

اسلام آباد :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں شاندار ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔

میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں کے عنوان سے جاری ہونے والا یہ نغمہ اپنی دل سوز شاعری، ملی جذبے سے لبریز دھن اور سحر انگیز گلوکاری کے باعث ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا۔نغمے کے بول ہر اس فرد کی قربانی کا عکس پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے، نغمہ ان بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

نغمہ نہ صرف ملی و قومی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ تاریخ کی جھلک بھی پیش کرتا ہے، یہ 1965 کی اُس جنگی فضا کی یاد تازہ کرتا ہے جب پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔اس نغمے کے ذریعے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بزدل رات کی تاریکی میں وار کیا کرتے ہیں جبکہ بہادر قومیں اور ان کی افواج میدانِ جنگ میں اعلان کر کے اترتی ہیں۔یاد رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدائے معرکہِ حق کو قوم کے ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہی قربانیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے اس سرزمینِ پاک کو فتح و کامرانی سے نوازا ہے۔

Previous Post

زمین خرد برد کیس کی سماعت کیلئے تشکیل اسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

Next Post

لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی، پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

Next Post
لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی، پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی، پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم