اسلام آباد:اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے فیلڈ افسران چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔
دوران اجلاس اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا جبکہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی۔