Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Web Desk by Web Desk
مئی 26, 2025
in موسم
0
لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور:پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل معرکے میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملنے والا 202 رنز ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کوشال پریرا 62 رنز اور سکندر رضا22 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے انتہائی محتاط انداز سے کیا تاہم 39 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، محمد نعیم 46، عبداللہ شفیق 41، راجہ پاکسا 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، تاہم 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ فن الین 12 رنز بناکر سلمان مرزا کی گیند پر چلتے بنے، رلی روسو 22 رنز، اویشکا فرنانڈو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا اور 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دنیش چندیمال 22، فہیم اشرف 28 رنز جبکہ محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عثمان مرزا اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Previous Post

اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی فائنل جیتنے پرلاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد

Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی فائنل جیتنے پرلاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی فائنل جیتنے پرلاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم