Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
جون 5, 2025
in بین الاقوامی
0
بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے ملاقات کی ہے۔وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوب ایشیا میں دیرپا امن کیلئے پاک بھارت جنگ نہیں ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔

کیپٹل ہل کے سامنے واقع کینن ہاؤس بلڈنگ میں ہوئے اس ایونٹ کی میزبانی نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹام سوازی نے کی۔س موقع پر کاکس کے ری پبلکن رکن جیک برگمین اور کانگریس پرسن الہان عمر بھی موجود تھیں۔ایونٹ میں امریکن پاکستانی کمیونٹی شخصیات بھی تھیں جن میں پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ اعجاز علوی بھی شامل تھے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس گئے جہاں مباحثے میں پاکستان کا نکتۂ نظر پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے امریکنز فارٹیکس ریفارم کے زیر اہتمام بھی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں سہولت کاری پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ امن تجارت کے دروازے کھولے گا، تنازعہ کم کرے گا اور امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر بچائے گا۔ آئیے جنوب ایشیا سمیت دنیا کیلئے سفارتکاری کو وہ ممکن بنانے دیں جو جنگ کبھی نہیں کر سکتی۔بلاول بھٹو زرداری نے کئی امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیے۔ انہوں نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو بھی انٹرویو دیا ۔

ایسا فورم ہو جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشتگرد حملوں کی تحقیقات کرے.چینی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں دہشتگردی کے واقعات پر بات کی جاسکے۔ایسا فورم ہو جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دہشت گردحملوں میں بھارت کےملوث ہونے کی طویل فہرست ہے۔ ایسا فورم ہوجہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں کیونکہ دہشت گردی کےخاتمے کیلئے اس کی جڑ تک پہنچنا ہوگا۔اس سوال پر کہ دونوں فریق ہی جنگ جیتنے کے دعویدار ہیں، بلاول بھٹو نے کہا جنگ کون جیتا جواب اس بات سے واضح ہے کہ کون جنگ کے دوران اور اس کے بعد جھوٹ بولتا رہا اور حقائق عوام سے چھپاتا رہا۔6جون تک جاری اس دورے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہے۔

Previous Post

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

Next Post

غزہ جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہونا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

Next Post
غزہ جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہونا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

غزہ جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہونا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم