Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جاپان میں تنہائی کے شکار افراد کیلئے کرائے کا خاندان سروس متعارف

Web Desk by Web Desk
جون 9, 2025
in بین الاقوامی
0
جاپان میں تنہائی کے شکار افراد کیلئے کرائے کا خاندان سروس متعارف

ٹوکیو :دنیا بھر میں ڈپریشن، اداسی اور تنہائی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے جاپان میں کرائے کا خاندان سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

فیملی رینٹل سروس کے تحت لوگ اپنے خاندان کے افراد کی جگہ کرایہ پر افراد حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ ایک مکمل خاندان کا تجربہ حاصل کر سکیں، اس سروس میں افراد کو ایک کرائے کا خاندان دیا جاتا ہے، جو ان کے ساتھ وقت گزارے، خوشی غمی کے مواقع پر ان کے ساتھ ہو یا تنہائی میں صرف ساتھ بیٹھ کر باتیں کریں تاکہ وہ اکیلے پن کا احساس نہ کریں۔یہ سروس ان لوگوں کے لیے ہے جو تنہائی کے شکار ہیں، چاہے وہ شہری زندگی کی تیز رفتاری سے متاثر ہوں یا ذاتی مسائل کی وجہ سے اکیلے ہو چکے ہوں، کئی افراد اس سروس کا استعمال اس لیے کرتے ہیں تا کہ وہ عارضی طور پر اس خلا کو پر کر سکیں جو زندگی میں اہم روابط کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

اس سروس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک گہرے رشتہ کے بجائے صرف ایک عارضی سہولت فراہم کرتی ہے، کرائے پر لینے والے افراد کو کسی دکھاوے یا مصنوعی تعلقات کا سامنا نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک نوعیت کی جذباتی تسکین کا ذریعہ بننے کی کوشش کرتی ہے، لوگ اپنے منتخب خاندان کے ساتھ مشترکہ سرگرمیاں کرتے ہیں جیسے کھانا کھاتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں، چھٹیاں گزارتے ہیں۔یہ سروس مختلف اقسام کی ہوتی ہے، بعض افراد صرف فیملی ممبرز کی موجودگی چاہتے ہیں جبکہ کچھ افراد خاص موقع پر کسی خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی زندگی میں ایک معمولی سی گھر کی محبت شامل ہو سکے۔

اس تصور کی تخلیق میں جاپان میں بڑھتی ہوئی تنہائی، کم ہوتی ہوئی شرحِ پیدائش اور خاندانوں کی روایتی نوعیت میں تبدیلی نے اہم کردار ادا کیا ہے، جاپان میں کئی افراد طویل اوقات تک اکیلے رہنے پر مجبور ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد اکثر اپنے بچوں سے دور ہوتے ہیں یا ان کا کوئی قریبی رشتہ دار موجود نہیں ہوتا۔

Previous Post

عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ عوام کے سیرسپاٹے

Next Post

شدید گرمی کا راج، شہری بے حال — لاہور سمیت ملک کے کئی حصے تپتے سورج کی لپیٹ میں

Next Post
ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے

شدید گرمی کا راج، شہری بے حال — لاہور سمیت ملک کے کئی حصے تپتے سورج کی لپیٹ میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم