شکرگڑھ میں شہری کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے میں خواتین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں دو خواتین،دو مرد اورایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔گیس سلنڈر دھماکے سے کمرے کی دیوارگرگئی اور لاکھوں کا سامان جل گیا،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات گئے گیس کھلی رہنے سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔