Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان

Web Desk by Web Desk
جون 13, 2025
in بین الاقوامی
0

اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی اور اسرائیلی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے منافی ہیں۔شفقت علی خان نے واضح کردیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اسرائیلی حملے کے جواب میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل کو خطے میں جارحانہ اقدامات کرنے پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اس موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل نے خطے کے امن، سیکیورٹی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل جارحیت رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔دوسری جانب وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کے گھناؤنے حملے نےعالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلادیا۔

Previous Post

اپ گریڈ سکولوں میں 26 ہزار سے زائد نئی اسامیوں کی منظوری

Next Post

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

Next Post
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم