Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کا اسرائیل پر 7 ٹن بارودی مواد سے لدے ‘حاج قاسم سپر سانک’ میزائلوں سے حملہ

Web Desk by Web Desk
جون 15, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران کا اسرائیل پر 7 ٹن بارودی مواد سے لدے ‘حاج قاسم سپر سانک’ میزائلوں سے حملہ

ایران نے اسرائیل پر حاج قاسم سپر سانک میزائل داغ دیے۔

ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر حاج قاسم سپرسانک میزائل بھی داغے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق سپرسانک میزائل پر 7 ٹن بارودی مواد لدا ہوا تھا۔ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا، تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے جس کے بعد متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔

ہفتے کی رات کے بعد ایران کایہ تازہ حملہ ہے۔ ایرانی حملوں میں کم از کم 8 اسرائیلی ہلاک، جب کہ شمالی اسرائیل میں 200 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ تل ابیب کے قریب بیت یام کے علاقے میں لاپتہ 35 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق شمالی شہر حیفہ میں توانائی ڈھانچہ، اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات بھی نشانہ بنائی گئیں۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے خبر دار کیا کہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو آئندہ اس سے بھی بڑے اور مہلک حملے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایرانی خبر رساں ایجنسی اسنا نے ایران کے پاس اسرائیل تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل 9 قسم کے میزائلوں کی اطلاع دی ہے۔اسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس 9 قسم کے میزائل ہیں جن کی رفتار 6,125 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 17,151 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

Previous Post

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 سیاح ہلاک

Next Post

ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے، ماہرین

Next Post
ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے، ماہرین

ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے، ماہرین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم