Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے، ماہرین

Web Desk by Web Desk
جون 15, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے، ماہرین

اسلام آباد: ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

سابق سفیر علی سرور نقوی کا کہنا ہے کہ ایران بحرین اور قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ کر سکتا ہے۔علی سرور نقوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی برتری کے باوجود اسرائیل اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے ایران کی جانب سے حملوں کی زد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چند میزائل بھی اسرائیل کی سرحد کو پار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اسرائیل کا کافی نقصان ہوگا۔

علی سرور نقوی نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایران کو اخلاقی حمایت فراہم کرے کیونکہ ایران نے کچھ دنوں پہلے بھارت کے ساتھ جنگ میں اس کو اخلاقی حمایت فراہم کی تھی۔سینیئر صحافی اویس توحید کے مطابق ایران کے پاس ہزاروں کی تعداد میں بیلسٹک میزائل ہیں جن کی مدد سے وہ نہ صرف اسرائیل کو نقصان پہنچا سکتا ہے بلکہ خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

اویس توحید نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی بینکوں اور دوسرے اداروں پر سائبر حملے کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے سے گزرنے والے تیل کے جہازوں کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اویس توحید نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ پاکستان سمیت پورے خطے کو متاثر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے امریکہ اور ایران دونوں کو خوش رکھنا مشکل ہوگا۔

Previous Post

ایران کا اسرائیل پر 7 ٹن بارودی مواد سے لدے ‘حاج قاسم سپر سانک’ میزائلوں سے حملہ

Next Post

اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

Next Post
اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم