Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

Web Desk by Web Desk
جون 15, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث دو دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائیر پورٹ متاثر ہوا ہے جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائیرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جبکہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائیرپورٹس کی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں جبکہ اردن کے امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ سے روزانہ 40 ملکوں کے 81 ائیرپورٹ کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔شام کے دمشق ائیرپورٹ سے 13 ملکوں کی ملکوں کے 20 ائیرپورٹس پر سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ عراق کے بغداد ایئرپورٹ سے 18 ممالک کے 32 ائیرپورٹس کی پروازیں آتی جاتی ہیں۔

ایران کے تہران ائیرپورٹ سے 23 ملکوں کے 51 ائیرپورٹس پر فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ لبنان کے بیروت ائیرپورٹ سے 26 ممالک کے 49 ائیرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق ان ائیرپورٹس کی ایک دن میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہورہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں متاثر بھی ہوئیں۔

Previous Post

ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے، ماہرین

Next Post

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، سعودی ولی عہد

Next Post
آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، سعودی ولی عہد

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، سعودی ولی عہد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم