Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کِیا اسٹونک EX دوبارہ متعارف، قیمت 47 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر

Web Desk by Web Desk
جون 16, 2025
in تجارت
0
کِیا اسٹونک EX دوبارہ متعارف، قیمت 47 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر

کراچی:کِیا موٹرز پاکستان نے اپنی مشہور گاڑی Stonic EX کو ایک مرتبہ پھر مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے، جس کی نئی قیمت 47 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس ماڈل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے صارفین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2024 میں کِیا نے اسٹونک EX+ کی قیمت میں 15 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کی تھی، جس کے بعد جولائی میں اچانک قیمت بڑھا کر 55 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی۔ اس مسلسل رد و بدل سے خریداروں میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی۔کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوزوکی آلٹو سے کِیا اسٹونک کی طرف اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں، مگر گاڑی کی ری سیل ویلیو (دوبارہ فروخت) سے متعلق خدشات انہیں فیصلہ کرنے سے روک رہے ہیں۔

گاڑی کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق ہائی وے پر اسٹونک 16 سے 17 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہے، جو کہ فیول اکانومی کے لحاظ سے ایک مناسب اوسط سمجھا جاتا ہے۔متعدد خریداروں کا کہنا ہے کہ جب وہ گاڑی خریدتے ہیں تو قیمت کچھ اور ہوتی ہے اور جب فروخت کا وقت آتا ہے تو قیمت میں نمایاں کمی ہو چکی ہوتی ہے، جس سے انہیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کار ساز اداروں کو قیمتوں میں تسلسل اور شفافیت برقرار رکھنی چاہیے تاکہ صارفین کا اعتماد بحال رکھا جا سکے۔

Previous Post

ساہیوال: ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوار خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

Next Post

موجودہ حکومت نے معیشت کو نچوڑ دیا ہے: علی ظفر

Next Post
موجودہ حکومت نے معیشت کو نچوڑ دیا ہے: علی ظفر

موجودہ حکومت نے معیشت کو نچوڑ دیا ہے: علی ظفر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم