Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی صدر آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

Web Desk by Web Desk
جون 18, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی صدر آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیاجائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی۔قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دورہ امریکا کے دوران شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ واشنگٹن میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے سپہ سالار کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی بہادری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں ۔ جو پاکستانی معیشت کی ساکھ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آرمی چیف نے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات،سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ۔آرمی چیف نے اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ روابط اور اشتراکِ عمل کو مزید بڑھانے پر زور دیا تاکہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹ کر ایک خوشحال پاکستان کی جانب بڑھا جا سکے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنے خیالات ، تجربات اور تجاویز کا تبادلہ بھی کیا ۔ ایک مضبوط ، محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Previous Post

بلوچستان کا 1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش

Next Post

ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائےگی: فیصل واوڈا

Next Post
ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائےگی: فیصل واوڈا

ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائےگی: فیصل واوڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم