ویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوئتریس نے کہا کہ "خطے میں امن کی بحالی کے لیے سفارت کاری کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں۔” ان کا کہنا تھا کہ اگر تنازع مزید پھیلا تو اس پر قابو پانا ممکن نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں پر بات چیت کا موقع موجود ہے اور اس تناظر میں یورپی ممالک اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل نے ایران میں جوہری اور عوامی مراکز پر حملوں کو عالمی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے سینکڑوں شہریوں کے متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

