کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کے ہاں 18 مئی 2025 کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ولی حسن مرزا رکھا ہے۔صنم سعید نے اپنے پیغام میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے ننھے مہمان کے لیے نیک دعاؤں میں یاد رکھیں۔یہ خوشخبری ملنے پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔