کوالالمپور:نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی، اور اب فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گا۔
مقررہ وقت تک میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ نیوزی لینڈ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-4 سےفتح حاصل کی فائنل کل شام 6 بجے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں فرانس کو بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے میچ میں اہم گول کیے۔
ٹیگز: