Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس: اردوان نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور ، اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا

Web Desk by Web Desk
جون 30, 2025
in بین الاقوامی
0
اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس: اردوان نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور ، اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا

استنبول :استنبول میں جاری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت امت کے لیے نہایت حساس اور فیصلہ کن ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی نسل کشی کی پالیسی پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے جا رہی ہے اور اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست بن چکا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا کہا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔چیئرمین او آئی سی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جو اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کو پیش کریں گے۔

اجلاس کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی کلیدی خطاب کریں گی اور اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دیہی خواتین کے لیے تاریخ ساز قدم: 2 ارب روپے کے لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کا آغاز

Next Post

بھارتی دعوے مسترد، پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی جنگی بندی کی درخواست، دفتر خارجہ

Next Post
ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان سفارت خانوں سے غیر ضروری عملہ نکالنا شروع

بھارتی دعوے مسترد، پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی جنگی بندی کی درخواست، دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم