Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا

نئے ہجری سال کا آغاز 26 جون بروز جمعرات سے ہو گا

Web Desk by Web Desk
جون 25, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا

ریاض:سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، مملکت میں نئے ہجری سال کا آغاز 26 جون بروز جمعرات سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بدھ کی شام کو ہجری سال 1446 ہجری کا اختتام ہو گیا۔ بدھ کی شام کو سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یوں کل بروز جمعرات کو سعودی عرب میں ہجری سال 1447 کا آغاز ہو جائے گا۔

دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل یکم محرم الحرام ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں کل چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر دیا۔ محرم الحرام کے چاند کی پیدائش ہو جانے کے بعد نئی ہجری سال کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم محرم الحرام کے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان پاکستان سمیت دنیا بھر میں رویت ہلال کمیٹیاں کریں گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 25جون بروز بدھ کو دوپہر کے وقت ہوگئی، چاند کی عمر 27گھنٹے سے زائد ہونے کے باعث 26 جون کو ملک بھر میں چاند دیکھنا آسان ہوگا، نئے سال کا آغاز 27جون اور یوم عاشور 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوگا ۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق نئے ہجری سال کا چاند 25جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد سہ پہر 3بج کر 32منٹ پر پیدا ہو گیا۔

26 جون کو یعنی 29ذوالحجہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔ 26 جون کو غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40منٹ ہونا چاہیے وہ کراچی میں 74منٹ ، جیوانی میں 75منٹ ، کوئٹہ اور لاہور میں 76منٹ ہوگا۔ یوں موسم صاف ہونے کی صورت میں 26 جون کو پاکستان بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کا قوی امکان ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند نظر آ جانے کی صورت میں پاکستان میں یکم محرم الحرام یعنی نئے ہجری سال کا آغاز جمعتہ المبارک 27 جون ہو گا۔ 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آ جانے کی صورت میں یومِ عاشور یعنی دس محرم الحرام اتوار 6 جولائی کو ہو گا۔

Previous Post

قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ چین، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Next Post

جنگ کے بعد پہلی بارپاک بھارت وزرائے دفاع کی چین میں ملاقات کا امکان

Next Post
جنگ کے بعد پہلی بارپاک بھارت وزرائے دفاع کی چین میں ملاقات کا امکان

جنگ کے بعد پہلی بارپاک بھارت وزرائے دفاع کی چین میں ملاقات کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم