Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیر اعظم کی نقصان کرنیوالی جینکوز کی نیلامی کے مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Web Desk by Web Desk
جون 26, 2025
in پاکستان, تجارت
0
وزیراعظم کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کرنے والی جینکوز کی نیلامی کے مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے نجکاری کی طرح جینکوز کی نیلامی کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے جبکہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا اصلاحات میں عوام اور صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی اوٌلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے جس سے صوبے کی زرعی پیداور میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا قابل تجدید توانائی کے ماحول دوست اور کم لاگت منصوبوں پر کام جاری ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل بھی تیز کیا جائے جبکہ انہوں نے بجلی کے ترسیل و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کیلئے منصوبوں پر کام جلد شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کو بجلی کی پیدوار ، ترسیل اور تقسیم سے متعلق جاری اصلاحات اور منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔

Previous Post

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 627 افراد جاں بحق ہوئے : ایرانی وزارت صحت

Next Post

لاہور ہائیکورٹ کا ویپ پروڈکٹس کی تمام دکانیں تاحکم ثانی ڈی سیل کرنے کا حکم

Next Post
لاہور ہائیکورٹ نے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں قید ملزم کو بری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا ویپ پروڈکٹس کی تمام دکانیں تاحکم ثانی ڈی سیل کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم