Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کو اپنی معیشت سنبھالنی ہوگی، جسے چاہے تیل بیچ سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Web Desk by Web Desk
جون 26, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران کو اپنی معیشت سنبھالنی ہوگی، جسے چاہے تیل بیچ سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کو اپنی معیشت سنبھالنی ہوگی۔ ایران چین سمیت جسے چاہے تیل بیچ سکتا ہے۔

نیٹو سمٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران چین سمیت جسے چاہے تیل بیچ سکتا ہے، ہم نہیں روکیں گے۔ ایران کو پیسوں کی ضرورت ہے۔ تیل پر قبضہ نہیں کر رہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ تیل کے کاروبار میں ہیں، میرا مطلب ہے اگر میں چاہوں تو انہیں روک سکتا ہوں، میں خود چین کو تیل بیچ سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور مستقبل میں دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔

انہوں نے ایران کی مزاحمت کو بہادری قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں فریق اب جنگ سے تھک چکے ہیں اور جنگ بندی پر مطمئن نظر آتے ہیں۔ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگا، اور معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات متوقع ہیں اور ممکن ہے کہ کوئی معاہدہ طے پا جائے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے پر دستخط ان کی ترجیح نہیں۔ انہوں نے جنگ لڑ لی، اب واپس اپنی دنیا میں جا رہے ہیں۔ میرے لیے معاہدہ ہو یا نہ ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیا ہے اور دنیا پر واضح کردیا ہے کہ امریکا اب بھی اپنے دشمنوں کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

Previous Post

امریکی صدر کے ایران سے تیل خریدنے کے بیان پر چینی دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

Next Post

نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر ، منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد ضروری ہے: صدر مملکت

Next Post
نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر ، منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد ضروری ہے: صدر مملکت

نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر ، منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد ضروری ہے: صدر مملکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم