کراچی میں رات گئے گرج چمک کیساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز بھی بارش کی نوید سنادی۔
ملیر، ایئرپورٹ، ماڈل کالونی، کورنگی، ناظم آباد، سرجانی، سپرہائی وے میں بادل برس پڑے۔ شہرقائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہ فیصل پر12ملی میٹر،اولڈ سٹی ایریا میں9ملی میٹر،ڈیفنس فیز2 میں7.8ملی میٹر بارش ہوئی، ایئرپورٹ پر5ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ پر2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مون سون کی پہلی بارش کے بعد کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ شہریوں نے رات جاگ کرگزاری ۔ ترجمان کے الیکٹرک نے 90 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔