کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھا بارش سے اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ میرپورخاص میں بارش اورتیزہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ سکھر اور روہڑی میں بھی بادل برس پڑے۔ 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔کراچی میں رات گئے گرج چمک کیساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز بھی بارش کی نوید سنادی۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 سے 28 جون کے درمیان کراچی اور اندرون سندھ کے اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔