Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دعا گوہیں کہ نیا سال پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور استحکام لے کر آئے ، صدرمملکت

Web Desk by Web Desk
جون 27, 2025
in پاکستان
0
نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر ، منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد ضروری ہے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہجری سال 1447ھ کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے دعا گو ہوتے ہوئے کہا کہ یہ نیا سال پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور استحکام لے کر آئے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہجری سال کا یہ مہینہ اسلامی مہینوں میں سے ایک با حرمت مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے انتشار اور لڑائی جھگڑے سے بچنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو نیکی اور بندگی کے کاموں میں مشغول رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں اپنی انفرادی زندگی کو اجتماعی شعور سے جوڑنے کی تعلیم دیتا ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے معاشرتی، معاشی اور سماجی چیلنجز کے مقابلے کے لیے اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم کا مہینہ ہمیں امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلنے کا درس دیتا ہے، اور جذبہ کربلا ہمیں فرقہ واریت اور مایوسی سے باہر نکالتا ہے۔

صدر زرداری نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ یہ سال پاکستان کے لیے خیر، امن اور ترقی کا پیغام لے کر آئے اور ملک کو ہر آفت، مصیبت اور انتشار سے محفوظ رکھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا ہے کہ یہ سال ملت اسلامیہ اور انسانیت کے لیے خوشحالی کا سال بنے۔

Previous Post

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی

Next Post

لاہور: غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر بھاگنے والا ملزم گرفتار

Next Post
لاہور: غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر بھاگنے والا ملزم گرفتار

لاہور: غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر بھاگنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم