Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

‘غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی’: ٹرمپ نے امید کا اظہار کر دیا

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in بین الاقوامی
0
‘غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی’: ٹرمپ نے امید کا اظہار کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے تک ممکن ہونے کی امید کا اظہار کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، میرا خیال ہے آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی۔ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت خراب ہے۔ امریکا رقم اور غذا فراہم کررہا ہے جس میں کوئی اور ملک امریکا کی مدد نہیں کر رہا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے یورینئیم کی افزودگی سے متعلق تشویش ناک نتائج آئے تو کیا وہ ایران پر بمباری کرنے پر غور کریں گے؟

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملےسے بالکل گریز نہیں کروں گا،ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملےسے بالکل گریز نہیں کروں گا، اگر ایران نے اس سطح پر یورینئم افزودہ کی جس پر امریکا کو تشویش ہوئی تو وہ بمباری پر بالکل غورکریں گے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار یا کسی دیگر قابل احترام ادارے کے اہلکار ایران کی ان نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کریں جن پر پچھلے ہفتے امریکا نے بمباری کی تھی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان پر جلد ردعمل دیں گے جس میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ایران نے امریکا کے چہرے پر تھپڑ مارا ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں اسی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا بھی ایک بار پھر کریڈٹ لیا اور جنگ بندی پر دونوں ملکوں کی قیادت کی تعریف کی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے بھارت اور پاکستان کا معاملہ حل کرنے پر بہت خوشی ہے، پاکستان اور بھارت کے پاس اعلیٰ سطح کے ایٹمی ہتھیار ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت کا معاملہ تجارت کے ذریعے حل کیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدارت انتہائی خطرناک عہدہ ہے، پنسلوینیا میں کان پر گولی لگنے کی بعض اوقات یاددہانی ہوتی ہے، لگتا ہےدل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ منہ زوربیل پر سواری اور کار ریس کے ڈرائیورز کے مرنے کا خطرہ ایک فیصد ہوتا ہے، لیکن آپ صدر ہوں تو مرنے کا خطرہ پانچ فیصد ہوتا ہے، اگر کسی نے یہ مجھے پہلے بتایا ہوتا تو شاید صدارت کی دوڑ میں حصہ نہ لیتا۔اس کے علاوہ صدرٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ شمالی کوریاکے لیڈرکم جانگ اُن سے تنازعہ بھی جلد ختم کرلیں گے۔امریکی صدر نے کینیڈا سے تجارتی مذاکرات فوری ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کینیڈا سے ڈیل کرنا مشکل کام ہے۔

Previous Post

محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Next Post

میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ٹرمپ

Next Post
میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ٹرمپ

میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم