Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قانون کی بالادستی اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر مفتاح اسماعیل کا سخت ردعمل

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in پاکستان
0
قانون کی بالادستی اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر مفتاح اسماعیل کا سخت ردعمل

کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے قانون کی بالادستی اور شفاف فیصلے ناگزیر ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق پہلا یا آخری جو بھی فیصلہ ہو، اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 17 سال سے حکومت کرنے والی جماعت نے تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے شعبوں کو نظر انداز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2008 میں سندھ میں شرح خواندگی 58 فیصد تھی، جو اب گھٹ کر 57.5 فیصد رہ گئی ہے، حالانکہ 4 ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے 40 فیصد سکولوں میں بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں، جس کی وجہ سے بچیاں اسکول نہیں جا سکتیں۔ انہوں نے تھرپارکر میں تعلیمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں صرف 15 فیصد بچے سکول جا رہے ہیں، یہ کیسے ترقی کریں گے؟انہوں نے کراچی میں پانی کی شدید قلت پر بھی پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ شہریوں کو ٹینکروں سے پانی خریدنا پڑ رہا ہے، جب کہ شہر کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی دستیاب نہیں۔

Previous Post

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ، دنیا کے 100 بہتر پاسپورٹس میں شامل

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

Next Post
جسٹس بابر ستار کا آرڈر ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نئی صورتحال سامنے آگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم