Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈی سی معطل کرنا کافی نہیں، استعفیٰ تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دینا چاہیے:عطا تارڑ کا سانحہ سوات پر رد عمل

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in پاکستان
0
ڈی سی معطل کرنا کافی نہیں، استعفیٰ تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دینا چاہیے:عطا تارڑ کا سانحہ سوات پر رد عمل

سلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سانحہ سوات پر خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، افسوس کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود متاثرہ افراد کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی کو معطل کرنا کافی نہیں، استعفیٰ تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو دینا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب وزیراعلیٰ کے پاس ہیلی کاپٹر موجود تھا تو ریسکیو کارروائی کے لیے اس کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا؟

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 12 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن آج تک ایسا ریسکیو سسٹم قائم نہیں ہو سکا جو بروقت لوگوں کو بچا سکے۔انہوں نے مزید کہا: ’’یہ صرف سیاحوں کی نہیں، پی ٹی آئی کے نظام کی موت ہے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا اصل کام لوگوں کو ریلیف دینا نہیں بلکہ اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری اور ڈنڈے بانٹنا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ پی ڈی ایم اے پر خرچ ہوتا ہے، لیکن کارکردگی صفر ہے۔

Previous Post

پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال: بلوم برگ رپورٹ

Next Post

سانحہ سوات: گورنر کنڈی کا وزیراعلیٰ گنڈا پور سے فوری استعفے کا مطالبہ

Next Post
سانحہ سوات: گورنر کنڈی کا وزیراعلیٰ گنڈا پور سے فوری استعفے کا مطالبہ

سانحہ سوات: گورنر کنڈی کا وزیراعلیٰ گنڈا پور سے فوری استعفے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم