پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے المناک سانحے کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریا کنارے امکانات اور سیاحتی انتظامات کی عدم موجودگی افسوسناک ہے۔
گورنر کنڈی نے الزام لگایا کہ محکمہ سیاحت، ہوٹل انتظامیہ اور انتظامیہ کے کردار نے 11 افراد کی جانیں لے لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے "ریاست مدینہ” کے دعوے کیے، وہی دریا میں انسان تڑپتے دیکھنے کے بعد بھی خاموش رہے۔انہوں نے صوبائی حکومت پر جنوبی اضلاع میں امن و امان کے زوال اور بڑھتی کرپشن کی نشاندہی کی اور کہا کہ وزیرِ اعلیٰ براہ راست غفلت کے مرتکب ہیں، اس لیے انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔

