Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اگر دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے،جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے: آرمی چیف

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
اگر دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے،جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے: آرمی چیف

دشمن اگر یہ سمجھے کہ پاکستان خودمختاری پر حملہ برداشت کرے گا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی.آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ دشمن اگر یہ سمجھے کہ پاکستان خودمختاری پر حملہ برداشت کرے گا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی، ہم اپنی قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، اگر دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے،جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے، اگر دشمن نے خودمختاری کو چیلنج کیا تو نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع میں کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائیں گے،بھارت جسے ’’دہشت گردی‘‘ کہتا ہے وہ آزادی کی ایک جائز اور قانونی جدوجہد ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم واریئرز کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے اعزاز ہے، آج کی پریڈ میں کیڈیٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ اور پرجوش انداز پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے، کامیاب کیڈیٹس کے پُر اعتماد انداز میں ہماری قوم کی امیدیں اور توقعات سمٹ آئی ہیں، ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کامیابیوں پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، میں دوست ممالک ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے مڈ شپ مین اور کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کی پہچان اعلی عسکری اخلاقیات، غیر معمولی مہارت اور بے مثال پیشہ ورانہ روایات ہیں، میں آپ کو تلقین کرتا ہوں کہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہےاور ہمیں اس سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، پاکستان کے لیے ایک مضبوط اور موثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہو چکا ہے،۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمارا دشمن (بھارت) متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی، اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے بہانے سے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، دونوں مواقع پر، پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب سے پورے خطہ ایک بڑے تنازعے سے بچا لیا گیا، بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود، پاکستان نے صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان خطے میں ” نیٹ ریجنل سٹیبلائزر” کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر دشمن یہ سمجھے کہ آئندہ پاکستان اپنی خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا، تو یہ ایک خطرناک غلط فہمی ہوگی،ہم اپنی قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، اور اگر کوئی دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے، اگر کوئی دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے، تو اس کے نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، اور وہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا، اور اس میں کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر سورہ بقرہ کی آیت 249 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ؛ اللہ فرماتا ہے ! "کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ تھوڑی سی تعداد نے اللہ کے حکم سے بڑی تعداد کو شکست دی۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔” ان کا کہناتھا کہ ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا ہے ، آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، اس موقع پر بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے، ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیاں بھی ضرور یاد رکھنی چاہئیں، کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، بھارت جسے ’’دہشت گردی‘‘ کہتا ہے وہ آزادی کی ایک جائز اور قانونی جدوجہد ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدارامن نہیں ہوسکتا، مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو آج بھی جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں، بھارت کی ظالم حکومت کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا، دشمن ہماری ترقی کی راہ میں مسلسل رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔

Previous Post

سانحہ سوات: گورنر کنڈی کا وزیراعلیٰ گنڈا پور سے فوری استعفے کا مطالبہ

Next Post

صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عدالتی کارروائی پر برہم

Next Post
صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عدالتی کارروائی پر برہم

صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عدالتی کارروائی پر برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم