اسلام آباد: اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے یکم جولائی 2025 سے گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بعض مخصوص شعبوں کے لیے کیا گیا ہے جبکہ گھریلو صارفین اور کئی دیگر شعبوں کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فی یونٹ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، تاہم ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔مرشل صارفین، جنرل انڈسٹری، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں کے لیے بھی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
تاہم حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور بڑی صنعتی کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مالی خسارہ کم کرنے اور گیس سیکٹر کے واجبات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق صنعتی صارفین پر بوجھ بڑھنے سے پیداوار کی لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے ممکنہ اثرات مہنگائی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں