کولمبیا میں محنت اور وفاداری کی علامت گدھوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منفرد تہوار کا انعقاد کیا گیا۔
رنگ برنگے کپڑوں اور پھولوں سے سجے سجائے گدھوں کے ساتھ خصوصی ریلی نکالی گئی۔ جس میں بچوں، بڑوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔گدھوں کے مالکان نے اپنے پیارے جانوروں کو مختلف انداز میں سجایا اور انہیں گلیوں، بازاروں اور چوراہوں میں گھوماتے رہے۔ اس موقع پر گدھوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا گیا۔ اور جیتنے والے گدھوں کو انعامات سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ کولمبیا کے دیہی علاقوں میں آج بھی گدھے مزدوری اور باربرداری کا بنیادی ذریعہ ہیں۔