بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی جیت کی گونج اب بھی سنی جاسکتی ہے۔
اس آپریشن کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور بھارت کو روسٹ کرنے پر پاکستان کا نیشنل کرش بن گئے حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر بھی کئی روز تک ٹرینڈ کرتے رہے۔آپریشن کے بعد مداحوں نے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے بنیان مرصوص‘ پر فلم بنانے کی اپیل بھی کی ساتھ ہی نبیل قریشی کو کئی پاکستانی اسٹارز کے نام بھی تجویز کرڈالے ۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر’ آپریشن بنیان مرصوص‘ پر فلم بنائی جائے تو آپ کے نزدیک اس فلم میں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کس پاکستانی اداکار کو نبھانا چاہیے ؟جس پر امر خان نے جواب دیا کہ اداکار فواد خان کے چہرے کے خدوخال ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے مشابہ ہیں لہٰذا یہ کردار انھیں ملنا چاہیے کیوں کہ وہ اس کردار کو اچھے انداز سے نبھائیں گے۔
آپریشن بُنیان مرصوص
بھارت کو دھول چٹانیوالےآپریشن پر فلم کا مطالبہ، ائیر وائس مارشل کے کردار کیلئے نام سامنے آگئے.یاد رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ائیربیس، پٹھان کوٹ ائیربیس اور سرسہ ائیربیس کے علاوہ سورت گڑھ ائیرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد
بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے تھے، جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ بھی شامل تھا۔طیاروں کے گرنے کی خبر جوں ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں پوری قوم پاک افواج کے گُن گانے لگی تھی بالخصوص توجہ کا مرکز ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد رہے۔