Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں: بلاول

Web Desk by Web Desk
جولائی 2, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
سرنڈر پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، دنیا ہماری افواج سے سیکھے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں لہٰذا افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا، پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشتگردی خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کیا، ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز نے دہشتگردوں کی کمر توڑی، ڈیجیٹل پروپیگنڈا موجدہ دور کا ایک پیچیدہ چیلنج ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نےکبھی دہشتگردی کو دعوت نہیں دی لیکن جب وہ آئی تو ہم جھکے نہیں بلکہ لڑے، پاکستان کی ڈکشنری میں سرینڈر کرنا شامل نہیں ہے، دنیا سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ، قربانیوں اور عزم کا احترام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے، دہشتگردی کے تدارک کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، آئیں کشمیر، پانی اور دہشتگردی پربات کریں۔چیئرمین پی پی کاکہنا تھا کہ طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

Previous Post

"اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام” کے تحت 50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ مکمل

Next Post

قازقستان میں عوامی مقامات پر ‘نقاب’ کرنے پر پابندی عائد

Next Post
قازقستان میں عوامی مقامات پر ‘نقاب’ کرنے پر پابندی عائد

قازقستان میں عوامی مقامات پر 'نقاب' کرنے پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم