Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نانگا پربت سر کرنےکی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک

Web Desk by Web Desk
جولائی 4, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
نانگا پربت سر کرنےکی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک

نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک ہوگئیں۔

دیامر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق چیک ری پبلک کی کوہ پیما کیمپ ون اورکیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سےگریں۔نانگا پربت سر کرنےکی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خاتون کوہ پیماکےساتھیوں نے بیس کیمپ پر خاتون کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ے ڈی سی کے مطابق جہاں خاتون کوہ پیما گری ہیں، پہلے ان کی لوکیشن ٹریس کی جائےگی، اس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا جائےگا۔الپائن کلب آف پاکستان نے بھی نانگا پربت پر چیک کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

نائب صدر الپائن کلب کرار حیدری کے مطابق 46 سالہ کلارا کولوچووا کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان حادثے کا شکار ہوئیں، حادثہ صبح چار بجے کے لگ بھگ پیش آیا تھا۔کرار حیدری کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر جاں بحق کوہ پیما کی باڈی تلاش کرنے نکل پڑی ہیں، کلارا کا شمار مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا تھا، وہ کے ٹو اور ایورسٹ بھی سر کرچکی تھیں۔دوسری جانب پولیس کا بھی کہنا ہےکہ خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے نفری بونر نالہ بیس کیمپ روانہ کردی ہے۔ پولیس کے مطابق غیرملکی کوہ پیما کی ٹیم میں 7 افراد شامل تھے۔

دوسری جانب 3 یورپی کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ان تینوں نے الپائن اسٹائل میں نانگا پربت کو سر کیا اور انتہائی شاندار انداز سے اس خطرناک پہاڑ سے نیچے اُترے۔جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر پیراگلائڈنگ کرکے نیچے اُترے اور بقیہ 2 فرانسیسی کوہ پیما کِلر پہاڑ کے نام سے جانے جانے والے نانگا پربت سے اسکی انگ (skiing) کرکے نیچے آئے۔نانگا پربت سے پیراگلائڈنگ اور اسکی انگ کرکے نیچے آنے کا یہ پہلا موقع ہے، ان تینوں نے 21 سے 24 جون کے درمیان یہ پہاڑ سرکیا۔

Previous Post

معیشت میں شفافیت لانے کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے: وزیراعظم

Next Post

روزانہ آم کھانے سے بلڈ شوگر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Next Post
روزانہ آم کھانے سے بلڈ شوگر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

روزانہ آم کھانے سے بلڈ شوگر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم