Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

روزانہ آم کھانے سے بلڈ شوگر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Web Desk by Web Desk
جولائی 4, 2025
in صحت
0
روزانہ آم کھانے سے بلڈ شوگر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

آم ایسا پھل ہے جو جب سامنے آجائے تو بیشتر افراد کے لیے ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مگر روزانہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟اس سوال کا جواب ایک طبی تحقیق میں دیا گیا ہے۔

جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ آم کھانے سے انسولین کی حساست کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کی سطح مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس تحقیق میں 20 سے 60 سال کی عمر کے 48 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے شکار تھے اور دائمی ورم کا بھی سامنا کر رہے تھے۔

کینسر کی سب سے عام اور جان لیوا قسم کے تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت

ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو 4 ہفتوں تک روزانہ 2 کپ آم کھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو آموں سے دور رکھا گیا مگر اتنی کیلوریز پر مبنی مینگو آئس کریم استعمال کرائی گئی۔4 ہفتوں بعد جب دونوں گروپس میں شامل افراد کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تو دریافت ہوا کہ آم کھانے والے افراد کی میٹابولک صحت میں بہتری آئی تھی۔تحقیق کے مطابق ان افراد میں انسولین کی مزاحمت گھٹ گئی، بلڈ گلوکوز کے افعال درست کام کرنے لگے جبکہ جسمانی وزن میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

محققین نے بتایا کہ جسمانی وزن میں کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر انسولین کی حساسیت میں بہتری سے عندیہ ملتا ہے کہ آم بلڈ شوگر کو مستحکم بنانے کے لیے بہترین پھل ہے۔

قیلولہ کرنے کا ایک انوکھا اور بہترین فائدہ دریافت

انہوں نے کہا کہ نتائج سے سابقہ تحقیق کو تقویت ملتی ہے جس میں ثابت کیا گیا تھا کہ آم کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس کے پیچھے چھپی وجہ تو معلوم نہیں مگر ہمارے خیال میں آموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بلڈ گلوکوز کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔محققین کے مطابق آم کو غذا کا حصہ بنانے سے انسولین کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

Previous Post

نانگا پربت سر کرنےکی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک

Next Post

پاکستان کیلئے اولین گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے

Next Post
پاکستان کیلئے اولین گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے

پاکستان کیلئے اولین گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم