اسلام آباد: عالمی سطح پر شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے 25 سالہ آپریشنز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے ملک میں تمام سرگرمیاں مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مائیکروسافٹ کے پاکستانی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو حالیہ دنوں میں آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ادارہ بتدریج اپنا کام سمیٹ رہا ہے۔یہ اہم خبر مائیکروسافٹ پاکستان کے بانی کنٹری منیجر جواد رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ لنکڈ اِن پر شیئر کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز جون 2000 میں کیا تھا، جو محض ایک نوکری نہیں بلکہ ایک مشن تھا، جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینا تھا۔