اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہو گی۔
اس کے ساتھ ساتھ مرحوم سینیٹر ساجد میر اور ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشستوں پر بھی الگ سے انتخاب کرایا جائے گا۔ ثانیہ نشتر کی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہو گی، جب کہ دیگر تمام نشستوں پر انتخاب 21 جولائی کو ہو گا۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی کو وصول کرنے، 14 اور 16 جولائی کو جانچ پڑتال اور 16 جولائی تک کاغذات واپس لینے کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔