نیویارک: نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں گرفتاری، ملک بدر کرنے اور شہریت ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ظہران کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انہیں اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ اپنی معاشی ناکامیوں اور محنت کشوں کے خلاف پالیسیوں سے ہٹائی جا سکے۔انہوں نے کہا: میں ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گا، نیویارک کے شہریوں کے حقوق کی خاطر آواز بلند کرتا رہوں گا۔دوسری طرف ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ظہران ممدانی نے امیگریشن حکام کے کام میں مداخلت کی تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ظہران کے حامیوں کو بھی "پاگل” قرار دیا۔