Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار

Web Desk by Web Desk
جولائی 5, 2025
in بین الاقوامی
0
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار

شوشا: وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ملاقاتوں کے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت کو قابل اطمینان قرار دیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کی حالیہ بحران کے دوران قیادت اور جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا، اور ایران کے عوام و حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ایرانی صدر نے تنازع کو کم کرنے میں پاکستان کے مثبت کردار اور سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔

Previous Post

"پاکستان نے ہمیں حیران کر دیا”:بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف شکست

Next Post

شہباز شریف اور اردوان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

Next Post
شہباز شریف اور اردوان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

شہباز شریف اور اردوان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم