Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

"پاکستان نے ہمیں حیران کر دیا”:بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف شکست

Web Desk by Web Desk
جولائی 5, 2025
in بین الاقوامی
0
"پاکستان نے ہمیں حیران کر دیا”:بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف شکست

نئی دہلی :بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان سے حالیہ محاذ آرائی میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو پاکستانی افواج کی عسکری اور تکنیکی برتری نے حیرت میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایک نہیں بلکہ تین دشمنوں کا سامنا تھا، اور ہمیں بروقت جنگی سامان تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔

لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے ایک اعلیٰ سطحی ڈی جی ایم او اجلاس کے دوران اعتراف کیا کہ پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل و حرکت کا مکمل ادراک تھا۔ ان کے مطابق پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں (کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹر، انٹیلیجنس، سرویلنس اور ریکانیسنس) نے بھارتی فوج کی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال ثابت ہوئیں۔ بھارتی فضائی دفاعی نظام، ملک کے وسیع رقبے کی وجہ سے مؤثر ثابت نہ ہو سکا، جس کا انہوں نے برملا اعتراف کیا۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کے مطابق پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارت کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جبکہ چین نے بھارتی سرزمین کو ایک تجرباتی لیبارٹری کے طور پر استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے دوران بروقت اسلحہ کی ترسیل نہیں ہو سکی، جس نے ہمیں دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا۔راہول سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ایک نہیں، تین تھے پاکستان، ترکی اور چین جنہوں نے بیک وقت ہمیں چیلنج کیا۔”

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے بھی شکایت کی تھی کہ بھارت کا دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر مکمل نہیں ہوتا، جو بھارتی نظام میں موجود کمزوریوں کی عکاسی کرتا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی قیادت کی طرف سے مسلسل شکایات اور الزامات دراصل اندرونی سیاسی خلفشار اور عسکری ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے تین ممالک پر الزام تراشی، شکست کے جواز کے سوا کچھ نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے کبھی یہ شکایت نہیں کی کہ بھارت نے اسرائیلی یا فرانسیسی اسلحہ استعمال کیا، کیونکہ اصل جنگ جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی سے جیتی جاتی ہے۔”ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اس کے معاشی و صنعتی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اختتامیہ میں، دفاعی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بھارت کو الزام تراشی کے بجائے اپنی دفاعی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ موجودہ روش نے اسے عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

Previous Post

2023 اور 2024 میں دو مرتبہ مکینوں کو عمارت خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، وزیربلدیات سندھ

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم