Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں: عاقب جاوید

Web Desk by Web Desk
جولائی 5, 2025
in کھیل
0
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں: عاقب جاوید

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ختم ہو گیا اور کھلاڑیوں کا کوچز سے پہلے مرحلے میں تعارف ہوا، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے، مقصد یہی تھا کہ آف سیزن میں کھلاڑی ایکشن میں رہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا اس کے دو اور پروگرام ہوں گے، شاہینز نے آسٹریلیا جانا ہے ان کی تیاری ہو گی اس کے ساتھ ریڈ بال کے پلیئرز کی بھی تیاری ہوگی، چھ سات روز میں کسی کی غلطیاں تو درست نہیں کرتے لیکن کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان سے کیا درکار ہے، آل راؤنڈرز اور پیس بولرز کو ہم نے بڑھانا ہے اور کیمپس کا مقصد بھی یہی ہے، یہ سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا سرکل شروع ہو رہا ہے اس میں پاکستان کے بہت چانسز ہیں، ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہے، ٹیم کے اعلان پر بہت کام ہو چکا ہے اور جلد اعلان ہو جائے گا۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے گا یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا سب کو سکلز بہتر بنانے کا موقع ملے گا اور سب کو سمجھنا ہو گا کہ آل فارمیٹ میں ہماری صورتحال اچھی نہیں ہے، کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے اور بنگلادیش بھی اپنے ملک میں اچھا کھیلتی ہے اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کو بھی آسان نہیں لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی بتایا ہے کہ کہاں بہتری درکار ہے، دونوں سینئر کھلاڑی ہیں ان سے ہر طرح سے بات ہوئی ہے کہ اگر کوئی کمی ہے تو کیسے بہتر بنانا ہے، نسیم شاہ کی فٹنس کا مسئلہ تھا لیکن اب وہ باقاعدگی سے بولنگ کر رہے ہیں، ایسا ہی کچھ محمد وسیم کے ساتھ ہے وہ بھی کیمپ میں بولنگ کر رہے ہیں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا، نوجوان ہو یا سینئر پاکستان کے لیے بیسٹ آپشن کو کھلانا ہے، ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ ایشین کنڈیشنز میں ہونے ہیں، 200 پلس رنز کرنا پڑیں گے اسی کے مطابق اپنے آپشنز کو استعمال کرنا ہے، سینئر ہو یا جونیئر بیٹنگ آرڈر میں جو رول میں فٹ ہو گا وہ پلیئر اہم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف آپشنز دیکھیں گے، حارث رؤف کو بھی کھیلتے ہوئے دیکھیں گے، ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ہماری ہر طرح کی تیاری ہے، ویسٹ انڈیز سیریز کا جو بھی فیصلہ ہو اس کے مطابق ٹیم کا اعلان ہو گا۔

Previous Post

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Next Post

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 24 گھنٹوں میں 142 فلسطینی شہید

Next Post
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 627 افراد جاں بحق ہوئے : ایرانی وزارت صحت

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 24 گھنٹوں میں 142 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم