Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 24 گھنٹوں میں 142 فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
جولائی 5, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 627 افراد جاں بحق ہوئے : ایرانی وزارت صحت

غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اہداف پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں کم از کم 142 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل نے رفح میں ہلال احمر کی ٹیم پر بھی حملہ کیا، اسرائیلی حملوں میں کم از کم 142 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جنوبی خان یونس کے علاقے میں بے گھر افراد کے دو خیموں پر تازہ حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی افواج نے غزہ میں سکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے، قابض افواج نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں واقع گھر کو نشانہ بنایا جس سے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ اس نے جی ایچ ایف کے امدادی تقسیم مراکز کے قریب کم از کم 509 افراد اور امدادی قافلوں کے قریب 104 دیگر افراد کی شہادت ریکارڈ کی ہے۔ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ دفتر اعداد و شمار کی تصدیق اور یہ معلوم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقسیم کے مقامات تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ جی ایچ ایف کے مقامات کے قریب پہنچنے کے دوران شہریوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے، لیکن اس بات پر زور دیا ہے کہ ان مقامات پر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاعات جھوٹ ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اُس وقت سے اب تک غزہ میں کم از کم 57268 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی معاہدے کے لیے پُرامید ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے دوران جنگ بندی کے اعلان کا امکان ہے جبکہ حماس نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مثبت جواب دے دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے پیش رفت کے باوجود اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں غزہ میں کم از کم 100 مقامات پر بمباری کی ہے۔

Previous Post

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں: عاقب جاوید

Next Post

پاکستان جونیئرہاکی انڈر ایٹین ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چین روانہ

Next Post
پاکستان جونیئرہاکی انڈر ایٹین  ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چین روانہ

پاکستان جونیئرہاکی انڈر ایٹین ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چین روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم